Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کے بعد پبلک سروس کمیشن میں بھی نقل کا انکشاف

Published

on

ایم ڈی کیٹ کے بعد خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن میں بھی جدید طریقے سے نقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

خیبر پختون خوا پبلک سروس کمیشن نے دوبارہ امتحان کے لیے پبلک نوٹس جاری کر دیا۔

پبلک سروس کمیشن کا کہنا ہے کہ محکمہٌ آبپاشی اور سی این ڈبلیو میں ایس ڈی او کی بھرتی کے لیے 24 جون کو ٹیسٹ منعقد ہوا، وزیرِ اعظم پورٹل پر نقل سے متعلق شکایت پیشگی موصول ہوئی تھیں، ٹیسٹ کے دوران 18 امیدواروں کو نقل کرتے پکڑا گیا۔

کمیشن نے کہا کہ امیدواروں سے الیکٹرانک آلات، گائیڈ اور نقل کے دیگر مواد برآمد ہوئے، نقل کرنے والے امیدواروں کے پرچے منسوخ کر دیے گئے۔

پبلک سروس کمیشن نے کہا کہ 1 سے 3 سال تک امیدواروں پر امتحان دینے پر پابندی عائد کر دی ہے اور متعلقہ ٹیسٹ دوبارہ 23 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین