Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

راولپنڈی اور کراچی کے بعد مزید شہروں میں دھرنے ہوں گے، حکومت کے پاس مطالبات تسلیم کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں، لیاقت بلوچ

Published

on

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کا راستہ خود روک رکھا ہے، حکمران ہمارے مطالبات کو تسلیم کرلیں اسی میں ان کی عافیت ہے، راولپنڈی اور کراچی کے بعد دھرنے دیگر شہروں میں بھی پھیلنے جا رہے ہیں، آج شام لیاقت باغ دھرنا میں یوم استحصال کشمیر کا جلسہ منعقد کیا جائیگا۔

لیاقت باغ دھرنا میں میڈیا سے گفتگو میں لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم میں اتنی اخلاقی جرات نہیں کہ ہمارے مطالبات تسلیم کریں، یہ بھی واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے دھرنے عوام کو ریلیف ملنے تک جاری رہیں گے، راولپنڈی میں دھرنا گیارویں روز بھی جاری ہے اور کارکنوں کا جوش و خروش بھی بڑھتا جارہا ہے، کسی کے دباؤ اور فرمائش پر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ مذاکرات کے 2 راؤنڈ میں وضاحت سے اپنے مطالبات پر حکومتی کمیٹی کے سامنے دلائل دیئے، دھرنے کے نتائج آنے لگے ہیں، حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے سوا کوئی چارہ کار نہیں رہا ہے، عوام فیصلہ کرے گی ان کے محافظ کون ہیں،قوم جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کرے ان کا کھویا اعتماد واپس لائیں گے، امیر جماعت اسلامی کراچی کے پروگرام میں مصروف ہیں۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ آج پانچ اگست یوم استحصال منایا جارہا ہے اس دن 2019 کو نریندر مودی نے آئین میں ترمیم کرکے کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کیا، کشمیری عوام نے بھارتی وزیراعظم کے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے بھرپور مزاحمت کی، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تیزی سے تبدیل کیا جا رہا ہے اور بھارت مسلسل جنگی جرائم میں ملوث ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین