Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

میری ٹائم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بحریہ اور فضائیہ میں تعاون ضروری ہے، ائیر مارشل وقاص سلہری

Published

on

ائیر مارشل وقاص احمد سلہری نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس سامان حرب کے حصول پر خصوصی توجہ دیتی ہے

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان ائیرفورس کے ائیرمارشل وقاص احمد سلہری نے پاکستان نیوی وارکالج کا دورہ کیا،نیول وار کالج آمد پرکمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل جاوید اقبال نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

پاک فضائیہ کے ایئرمارشل وقاص احمد سلہری نے پاکستان نیوی وار کالج میں خطاب کیا،اس موقع پران کا کہناتھا کہ ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے موثر فضائی قوت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس سامان حرب کے حصول پر خصوصی توجہ رکھتی ہے،میری ٹائم آپریشنز کومزید بہتر بنانے کے لیے پاک بحریہ اورفضائیہ کے مابین ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین