Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

علی امین گنڈا پور نے زرکان اسمبلی سے عمران خان اور خود پر اعتماد کے اقرار ناموں پر دستخط لے لیے، پی ٹی آئی میں اختلافات کے خاتمے کے لیے عارف علوی کی سربراہی میں کمیٹی قائم

Published

on

Ali Amin Gandapur signed the declaration of confidence of Imran Khan and himself from the members of the assembly, a committee was formed under the chairmanship of Arif Alvi to end the differences in PTI.

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کی زیرِ صدارت 2 روز قبل ہونے والے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیرِ صدارت اجلاس میں اراکین اسمبلی سے اقرار نامے پر دستخط لیے گئے۔

اقرار نامے پر دستخط وزیر اعلیٰ، بانی پی ٹی آئی اور گڈ گورننس کمیٹی پر اعتماد سے متعلق تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے 70 سے زیادہ اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی نے شرکت کی جبکہ اراکین اسمبلی عاطف خان، جنید اکبر، شکیل خان اور شہرام ترکئی اجلاس میں شریک نہیں تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور صوبے کی انتظامی صورتحال پر غور کیا گیا۔

رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے اقرار نامے پر دستخط نہیں کیے۔

ذرائع کے مطابق شیر علی ارباب نے گڈ گورننس کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، انہوں نے گڈ گورننس کمیٹی کے ارکان پر اعتراض کیا، اجلاس میں شکیل خان کی کابینہ سے برطرفی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

سابق صدر عارف علوی کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عارف علوی اختلافات رکھنے والے رہنماؤں سے ملاقات اور ان کے تحفظات سُنیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عارف علوی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی ایک ہفتے میں پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لیے اپنی تجاویز دے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو وزارت سے ہٹانے کے معاملے پر پارٹی میں شدید اختلافات سامنے آئے تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین