Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بلوچ یکجہتی کمیٹی دھرنا کیس میں تمام 197 ملزم بری کر دیے گئے

Published

on

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے 197 ملزمان کو بری کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا، حکم نامہ کے مطابق مقدمہ کے مطابق دسمبر 2023میں ملزمان نے ریڈ زون میں پہنچنے کی کال دی،مقدمہ کے مطابق ملزمان نے کسی کو وزیراعظم ہاؤس، سپریم کورٹ، صدرہاؤس وغیرہ میں داخل نہ ہونے کا کہا،ڈاکٹرماہرنگ بلوچ کی کال پر بلوچ یکجہتی کمیٹی نے 23 دن دھرنا دیا،پراسیکیوشن ملزمان کی طرف سے توڑپھوڑ، کار سرکار میں مداخلت ثابت کرنے میں ناکام رہی،32 درخواستگزاروں ملزمان و وقوعہ سے دیگر گرفتار طلباء کو بھی کیس سے بری کیاجاتاہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شہزادخان نے ملزمان کی درخواست بریت منظور کرنے کا حکمنامہ جاری کیا،تحریری آرڈر میں کہا گیا کہ مقدمہ کے مطابق دسمبر 2023میں ملزمان نے ریڈ زون میں پہنچنے کی کال دی،مقدمہ کے مطابق ملزمان نے کسی کو وزیراعظم ہاؤس، سپریم کورٹ، صدرہاوس وغیرہ میں داخل نہ ہونے کا کہا۔

حکمنامہ میں کہا گیا کہ مقدمہ کے مطابق ملزمان نے اداروں کے خلاف اشتعال بھی پھیلانے کی کوشش کی،ڈاکٹرماہرنگ بلوچ کی کال پر بلوچ یکجہتی کمیٹی نے 23 دن دھرنا دیا،ریکارڈ کے مطابق روکنے کے باوجود مظاہرین نے ریڈ زون میں داخلے کی کوشش کی، پتھراؤ کیا، پولیس سے الجھے۔

حکمنامہ میں کہا گیا کہ پراسیکیوشن ملزمان کی طرف ڈے توڑپھوڑ، کار سرکار میں مداخلت ثابت کرنے میں ناکام رہی،ظہیر نامی ملزم کے علاوہ پراسیکیوشن دیگر ملزمان پر الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی،پراسیکیوشن نے مجموعی طور پر 197 طلباء کو بطور ملزم نامزد کیا۔

حکمنامہ میں کہا گیا کہ پراسیکیوشن اصل ملزمان اورمعصوم طلباء میں فرق کرنے میں ناکام رہی،جرم ثابت ہونے کے کوئی آثار نہیں، ٹرائل کرنےسے عدالتی وقت ضائع ہوگا،32 درخواستگزاروں ملزمان و وقوعہ سے دیگر گرفتار طلباء کو بھی کیس سے بری کیاجاتاہے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین