Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

بھارتی بیٹنگ لائن اپ کے سارے بڑے نام کینگروز کے سامنے ناکام

Published

on

شرما، گل، کوہلی، پجارا، راہانے ،جدیجہ  سارے بڑے نام فیل ہوگئے،دوسرے دن کا کھیل بھی کینگروز کے نام رہا، بھارتی ٹیم نے 151 رنز پر 5 وکٹیں گنوا دی ہیں، بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 318 رنز درکار ہیں، آسٹریلین ٹیم پہلی اننگز میں 469 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی۔

ٹیسٹ کرکٹ کی حکمرانی کا تاج کس کے سر سجے گا؟ معرکہ انگلینڈ کے گراؤنڈ اوول میں جاری ہے،بھارتی ٹیم کینگروز باؤلرز کے سامنے بے بس نظر آئی، 469 رنز کے جواب میں 151 رنز پر آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی ہے۔

کپتان روہت شرما 15 شبمن گل 13، پجارا اور ویرات کوہلی 14،14 رنز بناکر آؤٹ  ہوئے، بھارتی بیٹنگ رویندرا جدیجہ کی مذاحمت دکھانے کی کوشش کی لیکن ان کو  بھی نیتھن لائن نے چلتا کیا ،48 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک، کمنز، بولینڈ، کیمرون گرین اور نیتھن لائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 318 رنز درکاراور بھارتی ٹیم نے  469 رنز کے جواب میں  5 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے ہیں ،اجینکیا رہانے 29 اور سریکار بھارت 5 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین8 گھنٹے ago

ٹیکس اہداف کی صورتحال تسلی بخش نہیں، شرائط پوری نہ ہوئیں تو منی بجٹ لانا پڑے گا، آئی ایم ایف

Uncategorized9 گھنٹے ago

قریبی دفاعی تعاون کے لیے جرمنی اور برطانیہ کے مشترکہ دفاعی اعلامیہ پر دستخط

تازہ ترین9 گھنٹے ago

یورپ کے دفاع کے کئی کمزور پہلو نیٹو کے لیے باعث تشویش

تازہ ترین9 گھنٹے ago

نیتن یاہو کے کانگریس کے خطاب سے پہلے مظاہرے، کئی ارکان کانگریس کا شرکت نہ کرنے کا اعلان

پاکستان12 گھنٹے ago

پنجاب اسمبلی کے سامنے پی ٹی آئی کا احتجاجی کیمپ، نیلی پری نے اداکار طاہر انجم کو روک کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ہمارا کوئی تعلق نہیں، اپوزیشن لیڈر

Uncategorized12 گھنٹے ago

تمام سیاسی جماعتیں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے پر متفق

تازہ ترین13 گھنٹے ago

ایجنڈے کے تحت بیانیہ بنایا گیا کہ میں نے جی ایچ کیو پر احتجاج کے لیے اکسایا، عمران خان

تازہ ترین13 گھنٹے ago

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

مقبول ترین