Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والا افغان گرفتار

Published

on

ایف آئی اے امیگریشن نے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والے افغان مسافرکو گرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ظہیر احمد نے جعلی سازی اوردھوکہ دہی سے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا،شک کی بنیاد پرمسافرسفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی۔

جانچ پڑتال کے دوران مسافرظہیراحمد کے غیرملکی ہونے کا شبہ پایا گیا،ملزم ملازمت کی غرض سےسعودی عرب جارہا تھا۔

ملزم کے زیر استعمال پاکستانی پاسپورٹ پرسعودی عرب کا ورک ویزا لگا ہوا تھا،ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین