Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے خلاف اپیل دائر

Published

on

قائد مسلم لیگ ن، نواز شریف کے لاہور کے حلقے این اے 130 سے کاغذات منظوری کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر دی گئی۔

اپیل پاکستان عوامی محاذ کے سربراہ اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی۔

 اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا ہے، وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔

اپیل کنندہ کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نواز شریف کے کاغذات منظور کیے۔

اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر کے نااہل قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2024ء کے لیے کاغذاتِ نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین