Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

گفٹ پیک پارسل میں آئس نیوزی لینڈ بھجوانے کی کوشش ناکام بنادی گئی

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کے خلاف 5  کاروائیوں کے دوران  206 کلو گرام منشیات برآمد کرلی 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد کے پرانے ایئرپورٹ کے بالمقابل کورئیر افس سے مشکوک پارسل میں موجود 850 گرام آئس برآمد کی گئی،برآمدہ آئس گفٹ پیک ، غُباروں ، بالوں کے کلپ اور ٹوپیوں میں چھپائی گئی تھی،مذکورہ پارسل نیوزی لینڈ بھیجا جانا تھا۔

فیض آباد راولپنڈی میں موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے 1 کلو چرس قبضے میں لی گئی،جس کے دوران راولپنڈی کا رہائشی مُلزم گرفتار ہوا،کوئٹہ سے ملتان منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پشین کے علاقے کان مہترزئی کے قریب گاڑی سے 186 کلو گرام چرس برآمد کی گئی،برآمدہ چرس گاڑی کے فرش میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی،اس کارروائی میں اوکاڑہ کے رہائشی دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

جیکب آباد روڈ،سکھر پر گاڑی میں چھپائی گئی  10 کلو گرام چرس برآمد کی گئی،کارروائی میں خیر پور کا رہائشی مُلزم گرفتار ہوا۔

جروبی زخا خیل خیبر کے غیر آباد علاقے سے 9 کلو چرس تحویل میں لی گئی،برآمدہ منشیات پلاسٹک کے تھیلوں میں چھپائی گئی تھی۔

تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین