Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

نمک کی آڑ میں 26 کلو آئس ملائشیا سمگل کرنے کی کوشش ناکام

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی بندرگاہ پر کارروائی کے دوران سمندری راستے سے اسمگل کی جانے والی آئس(انتہائی فائن کوالٹی ہیروئن)کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی۔

ترجمان اے این ایف کء مطابق خفیہ اطلاع پر کراچی بندرگاہ کے کے آئی ٹی سی(کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل)پر کارروائی عمل میں لاِئی گئی،جس کے دوران نمک کی آڑ میں سمندری راستے سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی،دوران کارروائی  کنٹینر سے 26 کلو 500 گرام آئس برآمد کرلی گئی،

برآمد شُدہ آئس کو کنٹینر کے فرش میں مہارت کیساتھ بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا،

کنٹینر کراچی کی ایک نجی کمپنی کی جانب سے ملائیشیا کیلئے بُک کیا گیا تھا،کنٹینر اور منشیات قبضے میں لے کر ملوث عناصر کیخلاف مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین