معاشرہ
ٹرالر کے اسپیئر وہیل کے ذریعے 70 کلو چرس بلوچستان سے کراچی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
کسٹم انفورسمنٹ نے ٹرالر کے اسپئیر وہیل کے ذریعے بلوچستان کراچی چرس کی اسمگلنگ ناکام بنادی،چرس کا مجموعی وزن 70 کلوگرام کے لگ بھگ ہے۔
ترجمان کسٹم کے مطابق کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی باسط مقصود عباسی صاحب کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ بلوچستان سے بذریعہ ٹرک/ ٹرالر چرس اسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی اس اطلاع پر کلکٹر کسٹم نے اس منشیات کی ممکنہ اسمگلنگ کو ناکام بنانے کے لئے اسسٹنٹ کلکٹر انفورسمنٹ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن امان صادق کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے بلوچستان سے آنے والے ٹرک/ٹرالرز کی کڑی نگرانی شروع کر دی اور ASO کے پٹرولنگ اسکواڈ نے Rcd ہائی وے اور نادرن بائی پاس اور اس سے ملحقہ کچے علاقوں میں پٹرولنگ میں اضافہ کردیا،گزشتہ شب نادرن بائی پاس کے کچے علاقہ مائی گاڈی سے گزرنے والے ہینو ٹرالر نمبر Jv 3781 کو روکا جس پر خالی کنٹینر لوڈ تھا اس کی تفصیلی جانچ پڑتال کی جس کے نتیجہ میں ٹرک کے ٹول باکس حصہ میں موجود اسپئر وہیل کو کھول کر چیک کیاگیا تو اسپئر وھیل میں سے 57 پیکٹ چرس جن کا کل وزن 70 کلو گرام ہے برآمد ہوئت جن کی مالیت ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے (1،0500000) ہےبرآمد شدہ چرس کو اپنی تحویل میں لے کر
اسمگلنگ میں استعمال ھونے والے 1کروڑ پچیس لاکھ روپے مالیت کے ٹرالر کو ضبط کر کے ٹرک پر سوار 2 افراد کو گرفتار کر کے انسداد منشیات اور کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں