Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

منوڑا کے ساحل پر تیل کے رساؤ کی صورت حال سے نمٹنے کی مشق

Published

on

کراچی میں جاری بحری مشق باراکوڈا کے دوسرے روزمنوڑا کے ساحل پرفرضی ماحول کے دوران تیل کے رساو کی مشق کی گئی،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ہوائی جہازڈیفینڈراوراسپیڈ بوٹس کے علاوہ پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرنے بھی مشق میں حصہ لیا۔

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے 3روزہ مشق باراکوڈاکے تسلسل میں منوڑاکے ساحل پرآئل اسپل اوراس سے نبر آزما ہونے کی عملی مشق کا انعقاد کیاگیا،جس کےدوران تیل کے رساوکے فرضی ماحول کے دوران پی ایم ایس اے اورپاک بحریہ کے بحری اثاثوں نے مشق میں حصہ لیا۔

ہاربرفیزکے مشق میں یہ دکھایا گیا کہ ایک بحری جہازکراچی کی بندرگاہ میں داخل ہوا،جس سے بڑے پیمانے پرتیل کا رساؤ ہواہے،ابتدا میں میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ہوائی جہازنےاطلاع ملنے پرساحل سمندرمیں تیل کے رساو کا فضائی جائزہ لیا،جس کے بعد یکے بعد دیگرے اسپیڈبوٹس جبکہ فضا میں ایلوٹ ہیلی کاپٹرنمودارہوا،جس نے کئی مرتبہ چکر کے کاٹ کرگراونڈ پرموجود ٹیموں کو آئل اسپل کے متعلق صوتی رابطوں کے ذریعے آگاہ کیا،جس کے بعد آپریشن شروع کیا گیا،اورزمین پرموجود ٹیموں نے سمندرمیں جابجا موجود تیل کو بوم کی مدد سے ایک جگہ جمع کیا اوراسکیمرز کی مدد سے تیل کو ٹینکس میں منتقل کیاگیا،اس موقع پرفائرٹینڈرزبھی ممکنہ صورتحال کے حوالے سے فعال رہے،بعدازاں پانی پرفوم کا اسپرے کیاگیا،ساحل پرآئل اسپل کی عملی مشق کوبیرون ملک سے آئے مبصرین نے بھی دیکھا جبکہ پاکستان میں آئل درآمدکرنے والی کمپنیز کے نمائندے بھی اس موقع پرموجود تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین