Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی بندرگاہ:اے این ایف کی کارروائی ہزاروںنشہ آورگولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی بندرگاہ پر بیرون ملک بجھوائے جانے والے نشہ آور گولیوں کی بھاری مقدار اسمگل ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تحویل میں لے لیں۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشل کنٹینر ٹرمینل پورٹ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

چھاپے کے دوران ایک مشتبہ کنٹینر کی تلاشی کے دوران نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ کنٹینر دبئی جارہا تھا،کارروائی کے دوران 190000 نشہ آور گولیاں برآمدکی گئیں۔جن کو انتہائی مہارت کے ساتھ کنٹینر میں موجود مشینری اور دیگر فاضل پرزوں میں چھپایا گیا تھا۔

تحقیقات کے بعد کراچی کے رہائشی 2 ملزموں کو گرفتارکرلیا گیا،گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین