Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

کراچی،پشاور اور پنجگور میں اے این ایف کی کارروائیاں،کروڑوں کی منشیات پکڑی گئی

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی کے مضافاتی علاقے گڈاپ ٹاؤن میں مال بردار ٹرک کے فیول ٹینک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 4 من 30 کلوگرام چرس قبضے میں لے لی۔

اے این ایف نے کراچی کے مضافات میں واقع گڈاپ ٹاون میں خفیہ اطلاع پر ایک مشکوک مال بردار ٹرک کو روکا،جس کی تلاشی کے دوران ٹرک کے فیول ٹینک میں بنائے گئے خفیہ خانے سے 172.800کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی،برآمد شدہ منشیات کی بھاری مقدار مبینہ طور پر بلوچستان سے سندھ میں اسمگل کی جارہی تھی،گرفتار 2 ملزمان میں ایک افغان شہری شامل ہے،

ایک دوسری کارروائی کے دوران کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر گرفتار ملزم کے پاس موجود سامان سے 1 کلو 240 گرام آئس(ہیروئن) برآمد کی گئی،

برآمد شدہ آئس3 عدد جام کی بوتلوں میں چھپائی گئی تھی،ملزم پرواز نمبر QR-0605 کے ذریعے دوحہ کیلئے روانہ ہو رہا تھا،بلوچستان کے علاقے کچلاک بائی پاس کوئٹہ کے قریب ملزم سے 5 کلو چرس برآمد کی گئی جبکہ پنجگور کے غیر آباد علاقے میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 40 کلو چرس برآمد کی گئی،پکڑی گئی منشیات بیرون ملک اسمگلنگ کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی۔

پشاور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 1 کلو 800 گرام  افیون اور 19  کلو 200 گرام چرس تحویل میں لی گئی،برآمدہ منشیات کار میں بنے خُفیہ خانے سے برآمد ہوئی، کارروائی کے دوران 2 ملزمان گرفتار ہوئے،اے این ایف اور اے ایس ایف کی فیصل آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مشترکہ کاروائی کے دوران  پرواز نمبر G9-563 کے ذریعے شارجہ جانے والے مسافر سے3کلو 200 گرام آئس برآمد کرلی،ملزم نے برآمد شُدہ آئس حلوے کے ڈبوں میں چھپا رکھی تھی،علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پر ملزم کے پیٹ سے 4 چرس بھرے کیپسول برآمد ہوئے،

 ملزم پرواز نمبر PA-412 سے شارجہ کیلئے روانہ ہو رہا تھا،ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین