Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور، کراچی ایئرپورٹس سمیت 23 مقامات پر اے این ایف کے چھاپے،بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 30 ملزم گرفتار

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک بھر میں 23 کارروائیوں کے دوران 30 ملزموں کوگرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات وممنوعہ کیمیکل تحویل میں لے لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاون کاسلسلہ جاری ہے،23 کارروائیوں میں 30 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی،ملزمان سے 620 کلوگرام منشیات اور 1193 کلوگرام ممنوعہ کیمیکل برآمد کیا گیا،منشیات میں 575  کلو چرس38  کلو افیون،5  کلو 500 گرام آئس اور 2 کلو ہیروئن شامل ہے۔

منڈی موڑ پیرودھائی کے قریب پشاور کے رہائشی دو ملزمان گرفتار کیا گیا،ملزمان کے قبضے سے 36 کلو افیون، 32.400 کلو چرس اور 2 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب بس سے 36 کلوگرام چرس قبضے میں لے کرکوئٹہ اور شانگلہ کے رہائشی دو ملزمان گرفتار کیا گیا،جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو 575 گرام آئس برآمد کی گئی،پرواز نمبر FZ-332 کے ذریعے سعودی عرب جانے والا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی ملشم گرفتار کرلیا گیا، الآصف اسکوائر کراچی کے قریب گاڑی سے 173 کلو گرام چرس برآمد کی گئی،دوران کارروائی کراچی کے رہائشی دو ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گوجرانولہ کے رہائشی مسافر سے 2 کلو 622 گرام آئس تحویل میں لی گئی،ملزم پرواز نمبر GF-767 کے ذریعے بحرین کے لئے روانہ ہو رہا تھا،

چمن کے علاقے کلی عبد الرحیم میں منشیات بنانے والی فیکٹری پر اے این ایف کا چھاپہ مار کارروائی کے دوران 480 لیٹر ہائیڈرو کلورک ایسڈ برآمد کی گئی۔

فیکٹری میں کام کرنے والے افغان باشندے سمیت چمن کے رہائشی چار ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔آر سی ڈی ہائی وے پر گڈانی کے قریب مسافر بس میں سوار قلعہ عبداللہ کا رہائشی گرفتارکیا گیا،ملزم 42 کلوگرام چرس کوئٹہ سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا،خان کلی چمن میں اسمگلنگ کے لئے  چھپایا گیا 713 لیٹر ممنوعہ مواد برآمد کیا گیا،گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین