Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نادرا دفاتر میں پاسپورٹ کاؤنٹر کھولنے کا اعلان،30 تحصیلوں میں کاؤنٹر قائم ہوں گے

Published

on

ایف آئی اے،امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نادرا دفاترمیں پاسپورٹ کاونٹرز کھولنے کا اعلان کردیا۔

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ، یاور حسین نے نادرا دفاتر میں پاسپورٹ کاونٹرزکھولنے کا اعلان کیا.پہلے مرحلے میں ملک بھر کی 30تحصیلوں کے نادرا دفاترمیں ون ونڈو پاسپورٹ پروسیسنگ کاونٹرز قائم کیے جارہے ہیں.

ڈائریکٹرجنرل پاسپورٹس اینڈ امیگریشن یاورحسین کے مطابق عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ کاونٹرز ان تحصیلوں میں قائم کیے جارہے ہیں، جن کی آبادی زیادہ ہے،نئے اقدام میں یہ بات بھی مدنظررکھی گئی ہے کہ ان علاقوں میں پہلے سے کوئی پاسپورٹ آفس موجود نہیں ہے،یہ فیصلہ ملکی معاشی حالات کو پیش نظر ر کھتے ہوئے کیا گیا ہے. ملک کے معاشی حالات بہتر ہونگے تو ان تحصیلوں میں با قاعدہ پاسپورٹ آفس قائم کیے جائیں گے.

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اس سہولت کے جلد از جلد اجراء کرنے کے احکامات جاری کیے،نئے احکامات کے بعد عوام کو پاسپورٹ کے حصول کے لیے دوردرازکا سفرنہیں کرناپڑےگا.

ڈی جی پاسپورٹ یاورحسین کے مطابق نادرہ دفاترمیں قائم ان پاسپورٹ کاؤنٹر کا انتظام محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے مکمل اختیار میں ہوگا،نادرا ہرپاسپورٹ پر سرکاری مقرر کردہ فیس کے علاوہ ایک ہزار (1,000) روپے سروس چارجز کی مد میں وصول کریگا.

ان کا مذید کہناہے کہ اس خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ تمام نادرا دفاتر 10جون سے پاسپورٹ کا اجرا کرینگے،اصل خبر کو بغیرتصدیق اورسیاق وسباق کے موڑ توڑکرافواہیں پھیلائی جارہی ہیں،حکومت پاکستان کے مروجہ قانون کے مطابق محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ہی پاسپورٹ کی تیاری اور اجراء کا مجاز ہے،نادرا آفس کا پاسپورٹ کی تیاری یا اجراء سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین