پاکستان
پی آئی اے کاایک اورفضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ،4خواتین سمیت5 میزبان پہلے لاپتہ ہوئے
پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا، ذرائع کے مطابق لاہور سے ٹورنٹو کی پروازپرتعینات منتظرمہدی نامی فلائٹ اسٹیورڈ جمعرات کوکینیڈاپہنچاتھا،لاپتہ فضائی میزبان نے جمعے کو ٹورنٹوسے لاہور کی پرواز نمبر 798 پر فرائض انجام دینے تھے۔
پروازکے لیے مذکورہ فضائی میزبان نے ہوٹل میں دیگرعملے کے ساتھ رپورٹ نہیں کی،منتظر مہدی سے قبل بھی 4خواتین اورمرد فضائی میزبان مبینہ طورپرسلپ ہوچکے ہیں۔ پہلے سے لاپتہ ہونے والے فضائِی میزبانوں کی پاکستانی شہریت ختم نہیں کرائی گئی۔ دیگر ممالک کی فضائی کمپنیوں کے لاپتہ میزبانوں کی شہریت فوری طور پر منسوخ کی جاتی ہے۔
لاپتہ فضائی میزبانوں کی وطن واپسی پرکارروائی کے لئےایف آئی اے کو کوائف بھی فراہم نہیں کیے گئے، مبینہ طور پر سلپ ہونے والے اپنے قومی شناختی کارڈز کی تجدید بھی آن لائن با آسانی کرا لیتے ہیں،ترجمان پی آئی اے کے مطابق کلیئرنگ بارڈر سکیورٹی(کینیڈا)کوکیبن کریو کے متعلق آگاہ کردیا،اگر سلپ ہونے کا الزام ثابت ہوجاتا ہے،توسخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی،جس میں ملازمت سے بے دخلی بھی شامل ہے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں