Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

اینٹی نارکوٹکس فورس کے چھاپے، 207 کلو منشیات برآمد، غیرملکی سمیت 18 ملزم گرفتار

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس نےاسلام آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاور، ڈی آئی خان، حیدرآباد اور کراچی میں کارروائیوں کے دوران 207 کلوگرام منشیات برآمد کرکے  غیرملکی باشندے سمیت 18 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ْ

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،15 کارروائیوں کے دوران  24.210 کلو ہیروئن ، 3.675 کلو آئس، 151.7 کلو چرس قبضے میں لی گئی،کارروائیوں کے دوران 7.2 کلوگرام افیون اور 20 کلوگرام نشہ آور گولیاں بھی برآمد کی گئی،منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 6 گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئیں،اسلام آباد ایئرپورٹ پر قطر جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 39 منشیات بھرے کیپسول برآمد کیے گئے،فیصل آباد میں گاڑی سے 48 کلو چرس اور 7.2 کلو افیون برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

کوئٹہ کے علاقے کچلاک سے اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 80 کلو چرس تحویل میں لی گئی،نوشہرہ کے علاقے پبی میں ٹیوٹا پک اپ سے 24 کلو ہیروئن برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کیا گیا۔

باچاخان ایئرپورٹ پر قطر جانیوالے 2 مسافروں کے پیٹ سے 74 آئس بھرے کیپسول برآمد کئے گئے۔

بریلی کالونی کراچی میں گھر سے 20 کلوگرام ڈیزاپام گولیاں برآمد کی گئی جس کے دوران ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین