کھیل
ارشد ندیم نے جو کارنامہ انجام دیا اس سے دنیا دنگ رہ گئی، وسیم اکرم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے جو کارنامہ انجام دیا ہے اس سے پوری دنیا دنگ رہ گئی ہے۔
میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ ہے لیکن ٹیلنٹ کو مواقع نہیں ملتے، ارشد ندیم نے اپنی محنت اور اپنے مواقع سے جو کیا ہے اس سے پوری دنیا دنگ رہ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی کی حیثیت سے تو فخر کر ہی رہے ہیں، پوری دنیا اس کے کارنامے پر فخر کر رہی ہے، ارشد ندیم نے جو کارنامہ انجام دیا ہے اس سے پوری قوم کو ایک اُمید پیدا ہوئی ہے، انہیں امید ہے کہ ہمارے ہاں جو ٹیلنٹ ہے اسے مواقع اور سہولتیں دی جائیں تو وہ مزید کارنامے انجام دے سکتا ہے۔
وسیم اکرم نے کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی ماؤں نے بہت اچھا پیغام دیا ہے، اسپورٹس سیاست سے الگ ہے، لوگوں کا آپس میں رابطہ اہم ہے، نیرج چوپڑا کو مبارکباد دوں گا، ارشد ندیم نے بھی کمال کیا، مبارکباد دیتا ہوں، دونوں کے والدین نے پوری دنیا میں مثبت امیج دیا ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان میں مسئلہ یہ ہے سہولتیں نہیں ہیں، ٹیلنٹ کو نکھارا نہیں جاتا، تمام اسپورٹس باڈیز کو مل کر سوچنا ہو گا کہ کیسے فنڈز لانے ہیں، اکٹھے بیٹھیں اور پلان کریں، مخصوص اسٹیڈیمز بنائیں، نوجوانوں کو مواقع نہیں دیں گے تو وہ فون پر ہی لگے رہیں گے۔
اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت پر وسیم اکرم نے کہا کہ اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کر لیا گیا ہے، اُمید ہے کہ اگلے اولمپکس میں کرکٹ ہو گی اور یہ ٹی 20 فارمیٹ میں ہی ہو گی اور ہونی بھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں چاہیے، بریک ڈانس آگیا ہے تو کرکٹ کو بھی اولمپکس میں آنا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ چیمپئِنز ٹرافی کا پاکستان ہونا بڑی بات ہے، اس کے لیے چیئرمین محسن نقوی اسٹیڈیم اپ گریڈ کر رہے ہیں، میرا ماننا صرف یہ ہے کہ فینز کو پیار سے اسٹیڈیم پہنچائیں اور سہولتیں دیں، سیکیورٹی بہت ضروری ہے لیکن فینز کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے تاکہ وہ اسٹیڈیم آئیں اور انجوائے کریں۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں