ٹاپ سٹوریز
مصنوعی ذہانت انسانیت کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے، CHAT GPT کے چیف ایگزیکٹو سمیت کئی ماہرین کی وارننگ
مصنوعی ذہانت کے منصوبوں پر کام کرنے والی اوپن اے آئی اور گوگل کے ڈیپ مائنڈ کے سربراہوں سمیت کئی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت انسانیت کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے۔
سنٹر فار اے آئی سیفٹی کے ویب پیج پر شائع ہونے والے اس بیان کی تائید درجنوں ماہرین نے کی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے باعث سماجی خطرات جیسے وبائی امراض اور ایٹمی جنگ کے خطرے کے ساتھ ساتھ انسانیت کے معدوم ہونے کے خطرے کو بھی مدنظر رکھنا عالمی ترجیح ہونی چاہئے۔
چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سیم آلٹمین، گوگل کی کمپنی ڈیپ مائنڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیمس ہسابیس اور اینتھروپک کے داریو امودی نے بھی اس بیان کی تائید کی ہے۔
سنٹر فار اے آئی سیفٹی کے ویب پیج پر ممکنہ تباہی کے کئی منظرنامے بیان کئے گئے ہیں۔
مصنوعی ذہانت سے بنائے گئے ڈرگز کی تلاش کے ٹولز کیمیکل ہتھیاروں کی تیاری کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔
مصنوعی ذہانت سے پیدا ہونے والی غلط معلومات معاشرے کو غیرمستحکم کرسکتی ہیں اور اجتماعی فیصلہ سازی کے عمل کو کمزور کر سکتی ہیں۔
مصنوعی ذہانت کم سے کم ہاتھوں میں مرتکز ہو سکتی ہے اور حکومتوں کو جابرانہ نگرانی اور سنسر شپ کے قابل بنا سکتی ہے۔
مصنوعی ذہانت پر انحصار انسانوں کو اس قدر ناتواں بنا سکتا ہے، جیسے فلم وال ای میں دکھایا گیا۔
ڈاکٹر جیفری ہنٹن نے پہلے بھی مصنوعی ذہانت کے حوالے سے پیشگی وارننگ جاری کی تھی، اس بیان کی تائید کی ہے، یونیورسٹی آف مونٹریال کے پروفیسر آف کمپیوٹر سائنس یوشوا بینجیو نے بھی اس بیان پر دستخط کئے ہیں۔
ان دونوں پروفیسرز کو مصنوعی ذہانت کے شعبے کا گاڈفادر کہا جاتا ہے کیونکہ دونوں نے اس شعبے میں کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں اور دونوں نے 2018 میں ٹورنگ ایوارڈ جیتا تھا جو کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔
بہت سے ماہرین اس سے متفق نہیں، وہ مصنوعی ذہانت سے متعلق خدشات کو غیرحقیقی مانتے ہیں اور اس تنقید کو متعصبانہ قرار دیتے ہیں۔
پرنسٹن یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنسدان اروند نارائنن کہتے ہیں کہ سائی فائی جیسی تباہی کے منظرنامے غیرحقیقی ہیں، اب تک کی مصنوعی ذہانت ایسی کسی تباہی کی قابلیت کے قریب بھی نہیں پہنچی، اس وقت ایسے اعتراضات توجہ بھٹکانے جیسے ہیں۔
سنٹر فار اے آئی سیفٹی کے ڈائریکٹر ڈان ہینڈریکس کہتے ہیں کہ مستقبل کے متعلق ان خدشات کو معاندانہ نظر سے نہیں دیکھنا چاہئے،کئی ایشوز پر آج دی گئی توجہ مستقبل کے کئی خطرات کو ٹال سکتی ہے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں