Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی سے اسلام آباد کے لیے اڑان بھرتے ہی طیارے میں فنی خرابی، ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، گورنر سندھ بھی سوار تھے

Published

on

نجی فضائی کمپنی کے کراچی سے اسلام آباد جانے والے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ طیارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی فیملی کے ہمراہ سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق نجی فضائی کمپنی کے طیارے میں اڑان بھرنے کے فوری بعد تکنیکی خرابی کی نشان دہی ہوئی، جس پر کپتان نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول سے واپس کراچی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

طیارے میں ڈیڑھ سو سے زائد مسافر سوار تھے، سول ایوی ایشن زرایع کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کے بعد پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔

پچیس سال سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، اردو کرانیکل کے ایڈیٹر ہیں، اس سے پہلے مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز سے مختلف حیثیتوں سے منسلک رہے، خبریں گروپ میں جوائنٹ ایڈیٹر رہے، ملکی اور بین الاقوامی سیاست میں دلچسپی رکھتے ہیں، ادب اور تاریخ سے بھی شغف ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین