ٹاپ سٹوریز
اسد عمر کی رہائی کا حکم، بیان حلفی کی خلاف ورزی ہوئی تو سیاسی کیرئیر بھول جائیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھری ایم پی میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے گرفتاری کالعدم قرار دے دی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسد عمر کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ دو مقدمات میں ضمانت کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر رہے ہیں۔
دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ اگر بیان حلفی کی خلاف ورزی ہوئی تو سیاسی کیرئر پھر بھول جائیں۔ٹویٹس بھی ڈیلیٹ کریں،وہ تو نہیں چھوڑیں گے، جب تک آپ پریس کانفرنس نہیں کرینگے۔
اسد عمر کے وکیل بابراعوان نے کہا کہ پریس کانفرنس تو ہم نہیں کرینگے۔ اس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اسد عمر کے دو ٹویٹس ہیں وہ تو فوراً ڈیلیٹ کروائیں۔ بابر اعوان نے کہا کہ اگرچہ یہ خبر ہے لیکن ہم آپکے حکم کی تعمیل کریں گے۔
بابر اعوان نے استدعا کی کہ اسد عمر کو اس عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اسد عمر کے خلاف کیسز میرے سامنے ہیں،اگر کوئی آرڈر کر دوں تو کل کیا ہوگا مجھے نہیں معلوم۔
بابر اعوان نے کہا کہ ہم نے کیسوں کی تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست دی تھی۔ ہم چاہتے ہمیں دو دن دے دیں تاکہ اگر رہائی ہو تو ہم متعلقہ عدالت میں سرینڈر کر دیں، جو کریمنل کیس درج ہیں ہم ان میں حفاظتی ضمانت چاہتے ہیں۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے شاہ محمود قریشی کو بھی بیان حلفی جمع کرانے کا کہا تھا،اس میں یہی تھا کہ 144 سیکشن کی خلاف ورزی نہ ہو۔
بابر اعوان نے کہا کہ اس سے قبل لوگ عدالتوں کو دھمکیاں دیتے رہے، احتجاج ہمارا حق ہے۔
عدالت نے سماعت کے بعد اسد عمر کی گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کردیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور