Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ایشیا کپ، بھارت پاکستان کا ہائبرڈ ماڈل قبول کرنے کو تیار،27 مئی کو اعلان ہوگا

Published

on

بی سی سی آئی پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کے لئے تیار ہے ،اردو کرانیکل کے ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی مشروط طور پر ہائبرڈ ماڈل قبول کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی پاکستان کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے تحریری یقین دہانی کروائے گا تاہم بی سی سی آئی باضابطہ اعلان 27 مئی کے اجلاس کے بعد کرے گا۔
بھارتی ضد کے بعد پاکستان نے ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے اعلان کیا تھا ،آئی سی سی ورلڈ کپ بھارت میں رواں برس اکتوبر میں کھیلا جانا ہے،ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت ایشیاء کپ کے مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا،نیوٹرل وینیو یو اے ای یا سری لنکا ہو سکتا ہے،ایشین کرکٹ کونسل ایشیاء کپ کے شیڈول کا اعلان بھارتی فیصلے کے بعد کرے گا۔
واضح رہے کہ ایشاء کپ رواں سال ستمبر میں شیڈول ہے اور ٹورنامنٹ کےہوسٹنگ رائٹس پاکستان کے پاس ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین