کھیل
سپیشل اولمپک ورلڈ گیمز، عثمان قمر اور زینب علی نے سائیکلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیے
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/06/special-olampics-1.jpg)
پاکستان کے عثمان قمر اور زینب علی رضانے16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کے سائیکلنگ ایونٹ میں گولڈ میڈلز جیت لئے۔
عثمان قمر نے ٹائم ٹرائل کی 2 کلومیٹر روڈ ریس کا فاصلہ 7 منٹ 21.59 سیکنڈ میں جبکہ زینب علی رضا نے 2 کلومیٹر کافاصلہ 6 منٹ 49.29 سیکنڈ میں مکمل کیا۔
عثمان قمر اب تک ورلڈ گیمز میں 2 گولڈ میڈلز اپنے نام کرچکے ہیں۔
پاکستان کے محمد سفیرعابد رضوی نے 25 کلومیٹر ریس کا فاصلہ 53 منٹ 34.85 سیکنڈ میں مکمل کرکے سلورمیڈل جیت لیا۔
پاورلفٹنگ ایونٹ کے 83 ویٹ کلاس کیٹیگری کے اسکواٹ میں سلور، بینچ پریس میں برونز، ڈیڈ لفٹ میں برونزاورمکموعی طورپر250 کے جی وزن اٹھانے کے ساتھ کمبائنڈ ویٹ میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔
پاکستان کی ماریہ منظور نے 69 ویٹ کلاس کیٹیگری کے بینچ پریس میں سلور جبکہ کمبائنڈ ویٹ میں برونز میڈل جیتا۔ایتھلیٹکس کی 400 میٹر ریس کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کی ثناء 1 منٹ 26.82 کے ساتھ چوتھے نمبر پر آئیں۔
بیڈمنٹن میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 21-18 اور 21-15 جبکہ مکاؤ چائنا نے 21-17 اور 21-15 سے شکست دی۔
فیلڈ ہاکی مکس ایونٹ میں پاکستان نے پیراگوئے کو 5 صفر سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں پاکستان نے بلغاریہ کو 5-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
باسکٹ بال ویمنز ایونٹ میں بلغاریہ نے پاکستان کیخلاف 11 کے مقابلے میں 21 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔
ٹیبل ٹینس کے یونیفائڈ مینز ایونٹ میں پاکستان کے امتیشام دانش اور عدیل خان نے فرانس کیخلاف 3-2 سے کامیابی حاصل کرکے برونز میڈل جیت لیا۔
خواتین ایونٹ میں پاکستان کی فائزہ قمر اور ایمان عامر نے سعودی عرب کیخلاف 3 صفر کی فتح کے ساتھ برونز میڈل اپنے نام کیا۔
سوئمنگ ایونٹس 25 میٹر فری اسٹائل میں پاکستان کے حسن پٹیل نے چھٹی، خواتین کی 25 فری اسٹائل میں پاکستان کی آمنہ مومن نے آٹھویں جبکہ فاطمہ خان نے 25 میٹر فری اسٹائل میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان کے تینوں سوئیمرز نے ورلڈ گیمز میں اپنے انفرادی ریکارڈز کو بہتر بنایا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور