Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

تربت میں تھانے پر حملہ، ایک اہلکار اور چار پنجابی مزدور مارے گئے

Published

on

بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے ناصر آباد میں تھانے پر مسلح افراد کے حملے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق حملے میں جاں بحق افراد میں 4 مزدور شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے وال چاروں مزدوروں کا تعلق پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔اس واقعے سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تربت حملے میں جاں بحق مزدوروں کی شناخت محمد عزیر، باقر علی، شہباز اور شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدور شہباز احمد اور شہزاد احمد بھائی تھے، فائرنگ سے جاں بحق افراد کی میتیں ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک مزدور زخمی بھی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے تربت میں 4 مزدوروں اور ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔اس حوالے سے انہوں نے وزارتِ داخلہ و قبائلی امور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا واقعہ قابلِ مذمت اور ناقابلِ برداشت ہے، نہتے مزدوروں کا قتل اندوہناک واقعہ ہے، اس میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

نگراں صوبائی وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ تربت میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، تربت میں ایک بار پھر نہتے مزدوروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ دہشت گردوں کی بزدلی ہے کہ وہ نہتے شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایسے واقعات کی گنجائش نہیں، وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کا قلع قمع کردیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ بھی بلوچستان کے ضلع تربت میں ہی 6 مزدوروں کو قتل کر دیا گیا تھا۔ مرنے والوں میں 2 سگے بھائیوں سمیت 1 ہی خاندان کے 4 افراد بھی شامل تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین