Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

اسلام آباد میں مظاہرین کی امریکی سفارتخانے کی جانب مارچ کی کوشش، ابتدائی رکاوٹیں پھلانگ لیں

Published

on

اسلام آباد کے سرینا چوک پر اسلامی جمعیت طلبا کے زیر اہتمام غزہ مارچ کے دوران پولیس نے ریلی کو امریکی سفارتخانے جانے سے روک دیا جبکہ کارکنان نے خاردار تاریں عبور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے غزہ مارچ کا اہتمام کیا گیا، سینیٹر مشتاق احمد خان اور کاشف چوہدری سمیت دیگر کی قیادت میں ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ و طالبات و دیگر موجود ہیں۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور فلسطین کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔

مظاہرین کا اصرار تھا کہ وہ ہر صورت امریکی سفارت خانے پہنچ کر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے تاہم پولیس نے شرکاء کو امریکی سفارتخانے جانے سے روک دیا۔

پولیس کی جانب سے روکنے پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور شرکاء اور پولیس کے درمیان لڑائی اور دھکم پیل ہوئی جبکہ غزہ مارچ کے شرکاء خیابان سہروردی تک پہنچ گئے۔

پولیس اور انتظامیہ سے مظاہرین کے مذاکرات ناکام ہونے پر سرینا چوک کو بند کرکے وہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

پولیس نے مظاہرین کو سرینا چوک اسلام آباد سے آگے جانے سے منع کیا تو کارکنان نے پولیس پر بوتلیں پھینکنا شروع کردی جبکہ کارکنان نے خاردار تاریں بھی عبور کرلی۔

پچیس سال سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، اردو کرانیکل کے ایڈیٹر ہیں، اس سے پہلے مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز سے مختلف حیثیتوں سے منسلک رہے، خبریں گروپ میں جوائنٹ ایڈیٹر رہے، ملکی اور بین الاقوامی سیاست میں دلچسپی رکھتے ہیں، ادب اور تاریخ سے بھی شغف ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین