Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

تین دن گزر گئے، پی آئی اے کوالالمپور سے طیارہ واپس لانے میں ناکام، سفارتی ذرائع بھی بے بس

Published

on

واجبات کی ادائیگی کے دعوے پرکوالالمپورائیرپورٹ پرروکے گئے بوئنگ 777ساختہ طیارے کا تصفیہ نہ ہوسکا۔

تین روزقبل ملائشیا کی مقامی عدالت کے احکامات پرقومی ائیرلائن کے طیارے کو اڑان سے قبل روکا گیا تھا،طیارے کے انجنوں کی لیزنگ دینے والی کمپنی نے 4ملین ڈالرز واجبات کی عدم ادائیگی پرپروازکو روکنے کی درخواست دی تھی،تاہم پی آئی اے انتظامیہ نے اس دعوے کو یکسرمسترد کردیا تھا.

پی ٹی آئی کا موقف تھا کہ واجب الادا رقم کا حجم 1.8ملین ڈالرزتھا، جوائرلینڈ کی ائیرکیپ لیزنگ کمپنی کو 29مئی کو اداکردی گئی تھی،ذرائع کا کہناہے کہ مذکورہ طیارے کو ملائشیا میں روکنے کا واقعہ سن 2021میں بھی کوالالمپور پرپیش آچکا ہے،اس وقت کے سی ای او ائیرمارشل(ریٹائرڈ)ارشد ملک نے طیارے کی وطن واپسی کے لیے سفارتی چینل سے تگ ودو کے بعد معاملہ حل ہواتھا۔

اس مرتبہ بھی معاملہ طے کرنے کے لیے وزارت ہوابازی اوراعلی حکومتی شخصیات نے لیزنگ کمپنی سے طیارہ روکتے ہی رابطہ کیا،وزارت ہوابازی کے اعلی حکام نے طیارہ چھوڑنے کے لئے گارنٹی دی، لیکن لیزنگ کمپنی نے ماننے سے انکار کیا۔

اس مرتبہ یہ رابطے کارگرثابت نہ ہوئے اوربے نتیجہ حالات کی وجہ سے کوالالمپورکی مقامی عدالت کی سماعت نہ ہونے کی وجہ سے طیارہ رکا ہواہے،ذرائع بتاتے ہیں کہ اگرآج(جمعرات) اورکل اس معاملے کی سماعت نہ ہوئی تو ہفتہ واری تعطیلات کی وجہ سےیہ تنازعہ پیر تک طول پکڑسکتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین