ٹاپ سٹوریز
عدالتی معاملات پر آڈیو لیکس،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل
وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا۔ تین رکنی کمیشن کی سربراہی جسٹس قاضی فائز عیسی کریں گے۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکوٹ عامر فاروق کیانی جوڈیشل کمیشن کے رکن ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یہ کمیشن عدالتی معاملات سے متعلق آڈیو لیکس کی چھان بین کے لیےتشکیل دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق عدالتوں، سابق چیف جسٹسز اور ججز کے بارے میں آڈیو لیکس سامنے آئیں،جن سے عدالیہ اور ججز کی غیرجانبداری پر سوال اٹھے،عوام میں عدلیہ کی ساکھ اور اعتماد مجروح ہوا،عدلیہ کے اعتماد اور ساکھ کی بحالی کے لیے ان آڈیوز کی جانچ ضروری ہے۔وزیراعظم نے پاکستان کمیشنز آف انکوائری ایکٹ کے سیکشن تین کے تحت کمیشن تشکیل دیا ہے۔
کمیشن کن آڈیو لیکس کی تحقیقات کرے گا؟
نوٹیفکیشن میں جن آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے کہا گیا ہے ان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الیٰہی ایک ایک وکیل سے گفتگو، جو ایک معزز جج کے بارے میں ہے،سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی اور ایک وکیل کی سپریم کورٹ کے ایک بنچ کے سامنے مخصوص مقدمات فکس کرانے سے متعلق گفتگو،سابق وزیراعلیٰ اور ایک معزز جج کے درمیان مبینہ گفتگو کی آڈیو لیک، ایک سابق چیف جسٹس کی ایک وکیل کے ساتھ مبینہ گفتگو کی آڈیو لیک، ایک وکیل اور ایک صحافی کے درمیان ایک خاص مقدمہ کے فیصلہ سے متعلق پیشگی گفتگو،سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی پارٹی کے رہنماؤں کی سپریم کورٹ میں روابط سے متعلق گفتگو،چیف جسٹس آف پاکستان کی ساس اور ایک وکیل کی اہلیہ کے درمیان مبینہ گفتگو کی آڈیو لیک، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے اور ان کے ایک دوست کی ثاقب نثار کے سیاسی معاملات سے متعلق مبینہ گفتگو کی آڈیو لیک شامل ہیں۔
پچھلے سال اپریل میں عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد آڈیو لیکس کا ایک ناختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا تھا، پہلے تو عمران خان کی آڈیو لیک ہوئی جس میں وہ امریکی مراسلے کے متعلق بات کر رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ ہمیں اس سائفر کے ساتھ کھیلنا ہے۔
ایسا پہلی بار نہیں کہ سیاست دانوں کے فون ہیک کیے گئے۔ آڈیو ٹیپس سیاست دانوں کو بلیک میل کرنے اور سویلین حکومتوں کو کمزور کرنے کے لیے استعمال ہوتی رہی ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس نے اپوزیشن اور حکومت دونوں کو یکساں طور پر بدنام کیا ہے۔ پاکستانی عوام میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ سیاست دان ہر جائز و ناجائز طریقے سے صرف اقتدار حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں