Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

کفایت شعاری پلان، وزیراعظم نے پانچ وزارتیں ختم کرنے کے لیے پلان مانگ لیا

Published

on

وزیراعظم نے سخت معاشی حالات میں کفایت شعاری پلان تیار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کئی اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتوں کو ختم کرنے کا پلان مانگ لیا، وزیراعظم کیُ طرف سے قائم انسٹیٹیوشنل ریفارمز سیل نے رائٹ سائزنگ پر کام شروع کر دیا۔

پانچ وفاقی وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات مانگ لیں ،وزارت ثقافت و قومی ورثہ کو وزارت اطلاعات میں ضم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جن وزارتوں سے سفارشات مانگی گئی ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سرفہرست ہیں جبکہ کشمیر افیئرز، وزارت سیفران، صنعت و پیداوار اور وزارت ہیلتھ سروسز بھی فہرست کا حصہ ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم آفس نے وزارتوں سے 8 سوالوں کا جواب مانگ لیا، پانچ وفاقی وزارتوں نے سوالوں کے جواب دینے کے لیے کام شروع کر دیا،وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ جو وزارتیں صوبوں کو چلی گئیں ہیں انکا کردار بتایا جائے۔

وزارت ثقافت و قومی ورثہ کو وزارت اطلاعات میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزارت اطلاعات نے سمری وزیراعظم کو بھیجوا دی ہے،پاک پی ڈبلیو کو ختم کرنے کا پہلے فیصلہ ہو چکا ہے اور پاک پی ڈبلیو کو ختم کر نے کے لئے کام تیزی سے جاری ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین