Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

عیدقربان سے پہلے گلگت ایئرپورٹ کے اردگرد صفائی کے لیے آگاہی مہم

Published

on

گلگت ائرپورٹ کے اطراف عیدالاضحٰی پر صفائی کے حوالے سے آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق مہم کا مقصد مون سون اور عید الاضحی کے دوران ہوائی اڈے کے ارد گرد صفائی کی تلقین کرنا ہے،شہریوں کو بتایا گیا کہ کھلے آسمان تلے قربانی کی باقیات کے باعث پرندوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔

مہم میں پیغام دیا گیا کہ پرندوں کی بڑھی ہوئی تعداد  لینڈنگ اور ٹیک آف کرتے جہازوں  کے لیے خطرے کا باعث بنتی ہے،مہم کے دوران ڈور ٹو ڈور وزیٹس اور رہائشی علاقوں میں پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔

ساتھ ہی ساتھ مختلف اسٹیک ہولڈرز خاص طور پر ہوائی اڈے کے قریب رہائشیوں کے ساتھ آگاہی سیشن کئے گئے،صفائی کے پیغامات والے بینرز آویزاں اور ہوائی اڈے کے آس پاس رہنے والے عام لوگوں میں فلائر تقسیم کیے گئے،مہم کے دوران، ماحولیاتی کنٹرول افسر (ای سی او)

مقامی انتظامیہ کے تعاون سے ائرپورٹ کے گرد صفائی کو یقینی بناتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین