Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

بابر اعظم نے ایک ہی میچ میں ہاشم آملہ کے دو ریکارڈ توڑ دیئے

Published

on

ون ڈے کرکٹ کے” مغل اعظم ” بابر اعظم نے ایک ہی میچ میں دو ریکارڈ اپنے نام کر ڈالے ،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیز ترین 5 ہزار رنز مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ دنیائے کرکٹ میں تیز ترین 18 سنچریاں بنانے والے بلے باز بھی بن گئےہیں۔

بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے لیجنڈری بلے باز ہاشم آملہ کے دونوں ورلڈ ریکارڈز توڑ دیئےہیں ،بابر اعظم نے ہاشم آملہ کا تیز ترین 5 ہزار رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ  توڑنے کے ساتھ ساتھ انکا تیز ترین 18 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ہے۔بابر اعظم نے یہ دونوں  ریکارڈ ز کیویز کیخلاف چوتھے ون ڈے میچ میں اپنے نام کئے ہیں ۔

بابر اعظم  اپنے کیرئیر  کی  97   ویں اننگز میں 5 ہزار رنز مکمل کر کے دنیا ئے کرکٹ میں تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بنےاور ہاشم آملہ کا 101 اننگز میں  5 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ توڑا۔ساتھ ہی ساتھ  انہوں نے شاندار سنچری اسکور کر کے ہاشم آملہ کا تیز تریں 18 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ اپنےنام کیا، جو کہ ہاشم آملہ نے 102 اننگز میں حاصل کیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین