Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

باچا خان ایئر پورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے متعلق آگاہی مہم کا آغاز

Published

on

پشاور ائرپورٹ پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے بارے عوامی آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انوائرمنٹل کنٹرول آفیسر کی سربراہی میں ٹیم نے مہم کا آغاز کردیا،شہر کی معروف چورنگیوں اور شاہراہوں پر آگاہی بینر اور پوسٹر آویزاں کردیے گئے،مہم کا مقصد اگاہی پھیلانا ہے کہ ہوائی جہاز سے پرندوں کا ٹکرانا حادثہ کا سبب بن سکتا ہے،بینرز پر ہوائی اڈے کے قریب رہنے والوں سے عیدالاضحٰی پر صفائی کا اہتمام کرنے کی اپیل کی گئی ہے،بینرز پر ائرپورٹ کے اطراف کیفے، ہوٹل مالکان وغیرہ سے بھی صفائی کے حوالے سے اپیل کی گئی ہے،برڈ اسٹرائیک آگاہی مہم کسی نہ کسی شکل میں سال بھر جاری رہتی ہے،عید الاضحیٰ اور مون سون کے قریب آتے اس میں تیزی آتی ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین