Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بہاولپور یونیورسٹی سکینڈل، جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے سمری کابینہ کو ارسال

Published

on

محکمہ داخلہ پنجاب نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے سمری نگران صوبائی کابینہ کو ارسال کر دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کےلیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو مراسلہ بھی لکھ رکھا ہے۔

مراسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے جوڈیشل کمیشن کے لیے نام مانگے گئے ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے  جوڈیشل کمیشن کے لیے ججز کے نام دینے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔

جوڈیشل کمیشن جامع بہاولپور یونیورسٹی اسکینڈل کی تحقیقات کرے گا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے جوڈیشل کمیشن کی سربراہی کیلئے حاضر سروس یا ریٹائرڈ جج کا نام دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع  کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نام موصول ہونے کے بعد نگران صوبائی کابینہ سمری پر فیصلہ کرے گی۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین