پاکستان
بہاولپور یونیورسٹی سکینڈل، جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے سمری کابینہ کو ارسال
محکمہ داخلہ پنجاب نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے سمری نگران صوبائی کابینہ کو ارسال کر دی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کےلیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو مراسلہ بھی لکھ رکھا ہے۔
مراسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے جوڈیشل کمیشن کے لیے نام مانگے گئے ہیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے لیے ججز کے نام دینے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔
جوڈیشل کمیشن جامع بہاولپور یونیورسٹی اسکینڈل کی تحقیقات کرے گا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے جوڈیشل کمیشن کی سربراہی کیلئے حاضر سروس یا ریٹائرڈ جج کا نام دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نام موصول ہونے کے بعد نگران صوبائی کابینہ سمری پر فیصلہ کرے گی۔