پاکستان
توہین الیکشن کمیشن کیس، فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عدم پیشی پر فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف کیس کی ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ کی سماعت کی ۔شعیب شاہین کے معاون وکیل کمیشن کے رو برو پیش ہوئے تو کمیشن نے استفسار کیا کہ کیا اپ کے پاس وکالت نامہ ہے تو جمع کرائیں۔
وکیل استغاثہ نے موقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ میں عمران خان کے لئے اس کیس میں کوئی حکم امتناع نہیں ۔ جنوری میں آخری بار ہائی کورٹ میں اس کیس کی سماعت ہوئی تھی اور ہائی کورٹ نے حتمی ارڈر پاس کرنے سے روکا تھا لیکن کاروائی کی جا سکتی ہے اور قانون شہادت میں آپ ٹیکنالوجی کو استعمال کر سکتے ہیں،الیکشن کمیشن جوابدہ کی ورچول حاضری کو یقینی بنا سکتا ہے۔
ممبر کمیشن نے کہا کہ سول کیسز میں تو حاضری ضروری نہیں تاہم فوجداری کیس میں حاضری لازمی ہے، الیکشن کمیشن نے دریافت کیا کہ شعیب شاہین کہاں ہیں؟ جس پر معاون وکیل نے بتایا کہ وہ ہائی کورٹ میں ہیں کیس میں مصروف ہیں ۔
مبر کمیشن نے کہا کہ کیا ہم فواد چوہدری کا وارنٹ نکالیں۔فواد چوہدری کے معاون وکیل نے بتایا کہ ہائی کورٹ میں فواد چوہدری کا کیس چل رہا ہے ۔ ممبر کمیشن نے کہا کہ ہائی کورٹ میں تو فواد چوہدری کی حاضری ضروری نہیں ، کمیشن آزاد ہے، کسی کے ماتحت نہیں ۔
الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں