Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ملک بھر میں پاکستان آرڈننس فیکٹری کے علاوہ اسلحہ فروخت پر پابندی

Published

on

Sargodha: Class 8 student kills classmate

وزارتِ داخلہ نے ملک بھر میں پاکستان آرڈننس فیکٹری کے علاوہ اسلحہ فروخت پر پابندی لگادی۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان آرڈننس فیکٹری کے علاوہ کسی بھی ڈیلر کی رسیدیں قابلِ قبول نہیں۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ ڈیلرز ممنوعہ بور ہتھیار فروخت نہیں کرسکتے، اسلحہ ڈیلرز لائسنس ہولڈرز کو بھی ممنوعہ بور ہتھیار فروخت نہیں کرسکتے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائسنس پاکستان آرڈننس فیکٹری سے خریدے گئے اسلحے کا ہی بنے گا، پی او ایف کے علاوہ کسی ڈیلر سے خریدے اسلحے کا لائسنس نہیں بنے گا۔

نادرا ذرائع کے مطابق لائسنس ہولڈرز صرف پاکستان آرڈننس فیکٹری سے اسلحہ خرید سکتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین