کھیل
بارسلونا4سال بعدلالیگا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب،ریال میڈرڈاپنے ٹائٹل کادفاع نہ کرسکی
فٹبال کلب بارسلونا نے اسپینیول کو 2-4 سے شکست دے کر لالیگا پوائٹس ٹیبل پر 14 پوائنٹس کی لیڈ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ لالیگا ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا۔
لالیگا پوانٹس ٹیبل میں بارسلونا 34 میچوں میں 85 پوانٹس حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی جبکہ ریال میڈرڈ34 میچوں میں 71 پوائنٹس حاصل کر کے دوسرے نمبر پر موجو دہے،جبکہ اٹلیٹیکو میڈرڈ کا تیسرا نمبر پر موجود ہے، فٹبال کلب بارسلونا کے سابق کھلاڑی اور ابھی کے کوچ ” Xavi Hernandez” کی قیادت میں بارسلونا نے یہ پہلا لالیگا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
فٹبال کلب بارسلونا 27 واں لالیگا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیا ب رہی ، ریال میڈرڈ ابھی بھی 35 بار لالیگا ٹائٹل اپنے نام کر کے سب سے زیادہ بار لالیگا جیتنے والی ٹیم ہے