ٹاپ سٹوریز
پاکستان،ایران،افغانستان اور روس بارٹر ٹریڈ کریں گے، اشیا کی فہرست جاری
خطے میں ملکوں کے درمیان تجارت اور علاقائی تعاون کے حوالے سے نئی صف بندی ہو رہی ہے، پاکستان اور ایران کے سرحدی معاملات میں بہتری کے بعد پاکستان، ایران اور روس نے بارٹر ٹریڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان، ایران اور روس نے فیصلہ کیا ہے کہ تینوں ملکوں اشیا کے بدلے اشیا کی تجارت کریں گے، اس کی بنیادی وجہ ایران اور روس پر عائد بین الاقوامی پابندیاں ہیں اور ڈالر، یورو اور کسی بھی کرنسی میں تجارت ممکن نہیں۔
بارٹر ٹریڈ میں تینوں ممالک کرنسی کا تبادلہ نہیں کریں گے،پاکستان ایران سے تیل ، گیس اور کوئلہ منگوائے گا، اس کے علاوہ ایران سے کھاد ، کیمیکلز پھل سبزیاں بھی منگوائی جائیں گی۔
پاکستان روس سے تیل و گیس درآمد کرے گا، اس کے علاوہ روس سے لوہا ، اسٹیل اور ٹیکسٹائل مشینری لی جائے گی،روس سے گندم اور دالوں کی تجارت بھی کی جائے گی، پاکستان افغانستان سے بھی پھل ، سبزیاں ، معدنیات سمیت 10 اشیاء خریدے گا۔
پاکستان روس، ایران اور افغانستان سے منگوائی گئی اشیا کے بدلے ممالک کو 26 اشیا بھجوائے گا۔پاکستان ان ملکوں کو چاول ، نمک ، پھل ، سبزیاں اور ادویات بھیجے گا۔ان ملکوں کو کو دودھ ، انڈے ، سیریلز ، گوشت اور مچھلی بھی بھجوائی جائے گی۔
پاکستان بارٹر ٹریڈ کے ذریعے ٹیکسٹائل ، چمڑے،فرنیچر اورکھیلوں کا سامان فروخت کرے گا،پاکستان ان ممالک کو موٹر سائیکل ، ٹریکٹر ، لوہا اور اسٹیل بھیجے گا۔
پاکستان ان ممالک کو جوتے ، ریڈی میڈ گارمنٹس اور قالین بھی فروخت کر سکے گا،پاکستان نے ایران ، روس اور افغانستان سے بارٹر ٹریڈ کے قوانین جاری کردئیے ہیں۔
سرکاری اور نجی کمپنیاں ایران ، روس اور افغانستان سے بارٹر ٹریڈ کرنے کی اہل ہوں گی،نجی کمپنیوں کو ایف بی آر ، کسٹمز اور پاکستان سنگل ونڈوز کی شرائط پر پورا اترنا ہوگا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی