Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

پروفیشنل بنیں، بہانے بند کریں،شاہد آفریدی بنگلہ دیشی بورڈ پر برس پڑے

Published

on

پاکستان کرکٹ بورڈ  کے پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل کے مطابق ایشیا کپ کے شروع کے میچز پاکستان جبکہ باقی ٹورنامنٹ یو اے ای میں منعقد کیا جانا ہے جس پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا بیان سامنے آیا ہے کہ یو اے میں ان دنوں میں گرمی بہت زیادہ ہوتی ہے ، اور کھلاڑی پہلے پاکستان اور پھر یواے کی سفر نہیں کر سکتے، اس بیان کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو کھری کھری سنا دیں۔

نجی ٹی وی کے شو میں شاہد آفریدی نے بات کرتے ہوئے کہا  کہ  پروفیشنل کھلاڑی ہوتے ہوئے موسم کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے، ہمیں یاد ہے کہ ہم سخت گرمی میں شارجہ میں صبح 10 بجے کرکٹ کھیلا کرتے تھے،گرمی کے باعث باؤنڈری لائن کی طرف جاتے ہوئے ہمیں چکر آجاتے تھے ، مگر یہ ہی چیز آپ کےفٹنس لیول کو جانچتی ہے۔آفریدی نے زور دے کر کہا کہ پیشہ ور کرکٹرز کو صرف موسمی حالات پر کھیلنے کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق  بی سی سی آئی سیکرٹری جے شاہ نے ایشین کرکٹ کونسل کے تمام ممبرز کو سختی سے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا پیش کیا گیا ہائبرڈ ماڈل منظور نہ کیا جائے اور ایشیا کپ کو سری لنکا منتقل کیا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین