پاکستان
زمان پارک پولیس آپریشن سے پہلے صفائی آپریشن، کیمپ اکھاڑ دیئے گئے، کم سن بچوں کو گھر بھجوانے کے انتظامات
زمان پارک میں صفائی اور بحالی کا کام شروع کر دیا گیا، تحریک انصاف کےکارکنوں نے زمان پارک میں کیمپ لگائے ہوئے تھے اور جا بجا رکاوٹیں بھی موجود تھیں ، انہیں ہٹانے کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور نے صفائی عمل شروع کیا ہے۔
گرین بیلٹ پر پی ٹی آئی کے ورکرز کی جانب سے لگائے کیمپ ختم ہو گئے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے نے زمان پارک کے باہر صفائی کی۔ پولیس نے تاحال زمان پارک کی جانب جانے والے راستوں کو نہیں کھولا۔جیل روڈ سے مال روڈ کی جانب جانے والے راستے تاحال بند ہیں۔ مال روڈ پر بھی بیریئرز لگا کر راستے بند کیے گئے ہیں۔ دھرم پورہ، علامہ اقبال روڈ پر بھی راستوں کو نہیں کھولا گیا۔راستے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک پر واقع اپنی رہائش گاہ میں موجود ہیں۔ لاہور پولیس نے عمران خان کی رہائش کی تلاشی کے لیے سرچ وارنٹ حاصل کر رکھا ہے اور جمعہ کو کمشنر کی سربراہی میں ایک ٹیم نے عمران خان سے ملاقات کر کے سرچ آپریشن سے پہلے ایس او پیز طے کرنے کی کوشش کی تھی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے زمان پارک کا دورہ کر کے وہاں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کا معاٸنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے زمان پارک میں موجود رکاوٹیں تحریک انصا ف کے ہورڈنگز اور بل بورڈز فوری ہٹانے کی ہدایت کی۔
زمان پارک میں مقیم کراچی اور خیبر پختونخوا سے آئے کم عمر بچوں کو پولیس نے واپس بھجوانے کے انتظامات کئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کل 7 بچے کئی دنوں سے زمان پارک میں موجود تھے اور ان بچوں کے پاس واپس جانے کے لیے کرایہ نہیں تھا لہذا انھیں کھانا کھلانے کے ساتھ واپسی کا کرایہ دیا گیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی