ٹاپ سٹوریز
بلاول صاحب۱ وزیراعظم وہی ہوگا جسے عوام منتخب کریں گے، شہباز شریف، رئیسانی برادران کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے سر براہ اور سابق اتحادی بلاول بھٹو زرداری کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول صاحب! عوام جس کو منتخب کریں گے اسے قبول کرنا ہوگا۔
کوئٹہ میں نوابزادہ لشکری رئیسانی کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بلاول بھٹو میرے لیے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں،بلاول بھٹو سے اچھے تعلقات تھے اور ہیں، ہماری مخلوط حکومت تھی جس کا فائدہ اور نقصان تھا، ہم سب اپنے گریبانوں میں جھانکیں اور تجزیہ کریں،16 ماہ کی مخلوط حکومت تھی، مشاورت سے فیصلے ہوتے تھے،مخلوط حکومت میں مثبت فیصلے ہوئے، کچھ فیصلوں میں تاخیر بھی ہوئی۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ میں بدترین سیلاب کے دوران دن رات ہر جگہ گیا،ہم نے سیلاب متاثرہ دکھی انسانیت کیلئے وفاق سے 100 ارب روپے لیے، سیلاب میں ساتھیوں سمیت ہم گھرمیں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر نہیں بیٹھے رہے، آپ یہ نہیں کہہ سکتے ہم آرام سے بیٹھے ہوئے تھے اور لوگ ڈوب رہے تھے،ہم نے 16 ماہ میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،ملک میں دیوالیہ ہوجاتا تو سری لنکا جیسے حالات بن جاتے،ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ، یہ ایک حقیر خدمت ہے،مہنگائی گزشتہ حکومت کا تحفہ ہے، 4 برس سے چلی آرہی ہے۔
شہباز شریف نے کوئٹہ آمد اور نوابزادہ لشکری رئیسانی سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ آج اپنے بھائی نواب اسلم رئیسانی اور لشکری رئیسانی کو ملنے آیا ہوں،ہمارا اس خاندان سے 50 سال سے تعلق ہے،سیاست اپنی جگہ خاندانی تعلق کا ہمیشہ احترام کیا۔ امید ہے لشکری رئیسانی (ن) لیگ میں شمولیت کی دعوت قبول کریں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے، بلوچستان کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے اتحاد ناگزیر ہے،ہمیں مل کر سیاسی، معاشی اور معاشرتی مسائل کو حل کرنا ہے،گزشتہ حکومت میں 4 سال تباہی و بربادی ہوئی۔
اس موقع پر لشکری رئیسانی نے کہا کہ شہباز شریف نے ہمیں دعوت دی ہے یہ باعث اعزاز ہے، نواز شریف ملک کے بحرانوں کو بہتر جانتے ہیں،اصولی فیصلہ کیا ہے اس سیاسی عمل کا حصہ بنیں گے،انشاء اللہ بہت جلد ہمارا فیصلہ ہوگا۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں