Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وفاقی بجٹ میں کراچی کے لیے اربوں روپے فنڈز،گرین لائن کے لیے ایک ارب 12 کروڑ

Published

on

وفاقی بجٹ میں کراچی کے جاری اور نئے منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ گرین لائن کراچی کیلئے ایک ارب 12کروڑ روپے،سائٹ انڈسٹریل اسٹیٹ کراچی میں سڑکوں کی بحالی و تعمیر کیلئے ڈھائی ارب رکھے گئے ہیں۔

وفاقی بجٹ میں اے ای ایم سی کراچی کی اپ گریڈیشن منصوبے کیلئے ایک ارب33 کروڑ،ضلع غربی کراچی میں انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 75کروڑ،ناظم آباد اور لیاقت آباد میں انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 75کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔

وفاقی بجٹ میں لانڈھی، زمان،کورنگی ٹاؤن میں سڑکوں،پانی، نکاسی آب، پلے گراونڈ کیلئے75کروڑ، کراچی میں سڑکوں,گلیوں, نکاس آب,پانی کے مختلف منصوبوں کیلئے بھی فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

وفاقی بجٹ میں ضلع وسطی کراچی میں پارک کی تعمیر کیلئے6کروڑ42لاکھ روپے،ضلع وسطی کراچی میں گراونڈ کی تعمیرکیلئے 13کروڑ37لاکھ،ضلع وسطی میں پاک ایشیئن فٹبال گراونڈ کی تعمیرکیلئے 9کروڑ94لاکھ  رکھے گئے ہیں۔

وفاق کے بجٹ میں ضلع وسطی میں کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کیلئے4کروڑ64لاکھ روپے،ضلع وسطی میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے5کروڑ77لاکھ ،ضلع وسطی میں آئی ٹی و کمپیوٹر ڈپلومہ سینٹر کی تعمیر کیلئے 8کروڑ25لاکھ ،ضلع کورنگی,ملیر میں سڑکوں, گلیوں,نکاس آب کے منصوبوں کیلئے15کروڑ رکھے گئے ہیں۔

وفاقی بجٹ میں ضلع شرقی کراچی میں وفاقی بجٹ کے تحت منصوبوں کیلئے 15کروڑ روپے،ضلع جنوبی و غربی میں کے ایم سی منصوبوں کیلئے15 کروڑ کا بجٹ ،وسطی کراچی کی مختلف یونین کونسلز کے منصوبوں کیلئےبھی15کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

کراچی میں آئی ٹی پارک کے قیام کیلئے وفاق کی طرف سے 16کروڑ روپے دئیے جا رہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین