Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

بورس جانسن کو پارلیمنٹ سے نکال دینا چاہئے، ایوان کی استحقاق کمیٹی کی سفارش

Published

on

برطانیہ کی پارلیمانی کمیٹی نے کہا کہ سابق وزیراعظم بورس جانسن کو کووڈ 19 لاک ڈاؤن پارٹیوں سے متعلق جان بوجھ کر پارلیمان کو گمراہ کرنے کی کوشش پر پارلیمان سے نکال دینا چاہئے۔

برطانوی پارلیمان کی استحقاق کمیٹی نے 100 سے زائد صفحات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بورس جانسن سے ڈاؤننگ سٹریٹ میں ہونے والی پارٹیوں سے متعلق کئی بار سوال کیا گیا اور انہوں نے ہر بار پارلیمان کو گمراہ کیا۔

بورس جانسن نے اس رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے اور اپنی بیگناہی پر اصرار کیا ہے۔

پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ میں کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں ہونے والی چھ پارٹیوں کی تفصیل دی گئی ہے، پارلیمانی کمیٹی میں دونوں جماعتوں کی نمائندگی ہے، کمیٹی نے کہا کہ ہم نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ بورس جانسن نے پارلیمان کو جان بوجھ کر گمراہ کر کے سنگین توہین کا ارتکاب کیا۔ ہم سفارش کرتے ہیں کہ وہ سابق رکن کی حیثیت سے بھی پارلیمان میں داخلے کے پاس کے مستحق نہیں۔

پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بورس جانسن نے ہاؤس اور کمیٹی دونوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، ہاؤس کا اعتماد مجروح کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر جانسن بدستور رکن ہوتے تو ان کی 90 دن کی معطلی کی سفارش کی جاتی۔ بورس جانسن اس رپورٹ کی ایڈوانس کاپی دیکھنے کے بعد پچھلے ہفتے رکنیت سے مستعفی ہو گئے تھے۔

بورس جانسن نے اپنے خلاف کارروائی کو انتقامی قرار دیا اور کہا کہ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں ہونے والے ایونٹس ضروری تھے کیونکہ ہم اس وقت ایک وبائی صورت حال سے نمٹ رہے تھے۔

بورس جانسن کا موقف ہے کہ ان کی بات نہ مانی جائے، میٹروپولیٹن پولیس سے پوچھ لیا جائے، جس نے ان پارٹیوں کی تحقیقات کیں، میٹرو پولیٹن پولیس نے مجھے کبھی بھی کسی غلط کام کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین