تازہ ترین
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں فارم 47 کی پیداوار ہیں، ان سے کوئی بات نہیں ہوگی، عمران خان
بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کسی صورت اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے چاہے ساری زندگی جیل میں بیٹھنا پڑے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ دونوں فارم 47 کی پیداوار ہیں۔
ہفتہ کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرینس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکمران اپنے اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں اور عوام سے قربانی مانگتے ہیں، آصف زرداری نے کس حیثیت میں صدر ہاؤس کا بجٹ بڑھا کر 88 کروڑ کر دیا۔
عمران خان نے حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ پارٹی کا چیئرمین، وائس چیئرمین اور صدر پہلے سے ہی جیل میں تھے یہ پھر بھی کہتے ہیں کہ پارٹی پر پابندی لگائیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ’ہماری پارٹی پر پہلے سے ہی پابندی تھی ہمیں تو الیکشن ہی نہیں لڑنے دیا گیا۔ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی جمہوریت کا قتل ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ’پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کوئی فرق نہیں، یہ ایک ہی ہیں دونوں فارم 47 کی پیداوار ہیں۔ تحریک عدم اعتماد سمیت کسی بھی مسئلے پر پیپلز پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔ تحریک عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی سے تب بات کروں گا اگر مجھے اقتدار چاہیے ہو۔ میں ساری زندگی جیل میں بیٹھنے کوتیار ہوں، موقف سے پیچھے ہٹنے سے متعلق باتیں بے بنیاد ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’وہ کہتی ہیں کہ ججز ٹھیک نہیں، ججز تب ٹھیک تھے جب ان کے کیسز ختم کیے گئے۔
ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اس وقت تک نہیں جیتی جا سکتی جب تک قوم ساتھ نہ ہو۔
دوران گفتگو بانی پی ٹی آئی نے ایک بار پھر نو مئی پر جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ دہرایا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’سپریم کورٹ کے فیصلہ کے باوجود اگر الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی کو سیٹیں نہ ملیں تو الیکشن کمیشن پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔‘
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
bestiptv-smarters
جولائی 20, 2024 at 6:34 شام
Attractive section of content I just stumbled upon your blog and in accession capital to assert that I get actually enjoyed account your blog posts Anyway I will be subscribing to your augment and even I achievement you access consistently fast