Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

بجٹ 2023.24، امپورٹڈ گاڑیوں، موبائل فونز، میک اپ پر 25 فیصد سیلز ٹیکس برقرار رہے گا

Published

on

وزیر اعظم نے قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں نئے مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔۔ ئے مالی سال کے بجٹ میں امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز ہے، سو ڈالر سے زیادہ کے موبائل فون سمیت کئی اشیاء پر ٹیکس لگے گا۔

وزیراعظم کی صدارت میں کل ( منگل) قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں نئے مالی سال کی ترقیاتی منصوبوں جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں وفاقی وزراء اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے،وفاقی ترقیاتی پروگرام اور صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ 2659 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، اجلاس میں وزرائےاعلیٰ اورحکام اپنے،اپنے ترقیاتی بجٹ پربریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 1100 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے، جبکہ صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1559 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔

آئندہ مالی سال بجٹ میں امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر ٹیکسز بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے، ایف بی آر ذرائع کے مطابق مہنگے امپورٹڈ موبائل مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے اور 100 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل پر ڈیوٹی بڑھائی جائے گی۔امپورٹڈ انرجی سیور بلب، فانوس اور ایل ای ڈیز بھی مہنگی ہوں گی۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد رہنے سے  55 ارب آمدن متوقع ہے،امپورٹڈ الیکٹرانکس آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ میک اپ سامان پر سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رہے گا،بالوں کیلئے امپورٹڈ کلرز، ڈرایئرز پر 25 سیلز ٹیکس رہے گا،پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک پر سیلز ٹیکس  25 فیصد رہے گا،امپورٹڈ برانڈڈ شوز پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح  25 فیصد رہے گی،خواتین کے امپورٹڈ برانڈ کے پرس پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ سن گلاسز اور پرفیومز پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد رہے گا،امپورٹڈ پرائیویٹ اسلحہ پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد پر برقرار رہے گا،امپورٹڈ برانڈ ہیڈ فونز، آئی پوڈ اور اسپیکرز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو گا،امپورٹڈ لگژری برتنوں پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد پر برقرار رہے گا،امپورٹڈ دراوزوں اور کھڑکیوں پر سیلز ٹیکس 25 فیصد رہے گا، امپورٹڈ باتھ فٹنگز پر سیلز ٹیکس کی شرح  25 فیصد پر برقرار رہے گی،امپورٹڈ ٹائلز، سینٹری کے سامان پر سیلز کی شرح 25 فیصد برقرار رہے گی،امپورٹڈ انرجی ڈرنکس، امپورٹڈ جوسز پر سیلز ٹیکس 25 برقرار رہے گا۔امپورٹڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد پر برقرار رہے گی۔موسیقی کے امپورٹڈ آلات پر سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رہے گا،امپورٹڈ بسکٹ اور بیکری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رہے گا،امپورٹڈ چاکلیٹ، کینڈی پر سیلز ٹیکس 25 فیصد پر برقرار رہے گا،امپورٹڈ جام، جیلی اور مانیونز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رہے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین