Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بجٹ 2023۔24، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ، کسانوں کے لیے بلاسود قرضے، وزیراعظم نے خوشخبری سنادی

Published

on

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کی خوشخبری سنائی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جائے گا،عوام کو درپیش مشکلات کا احساس ہے ،عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ ہے،اندازہ ہے مہنگائی نے عام آدمی کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

وزیراعظم نے معاشی ٹیم کی گزشتہ ایک برس میں ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کیلئے کوششوں کو سراہا اور کہا کہ سابق حکومت کے معاشی چیلنجز اور سیلاب کے باوجود معاشی ٹیم کی ملکی معیشت کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں ،بجٹ میں حکومت زرعی شعبے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدت پر خطیر سرمایہ کاری کرے گی،بجٹ میں چھوٹے کسانوں کیلئے بلاسود قرضوں کے پروگرام میں توسیع کی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین