Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا لیبارڈ کا دورہ، خدمات کو سراہا

Published

on

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے لیبارڈ ری ہیبلی ٹیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک، نزہت ملک، نغمانہ جاوید، سی او او بوعلی شاہ، پرنسپل ٹریننگ سنٹر غفور طاہر ودیگر عہدیدار موجود تھے۔رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو لیبارڈ ری ہیبلی ٹیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر میں معذور افراد کی بحالی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم محمد پرویز ملک لیبارڈ کے بانی صدر تھے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے لیبارڈ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ لیبارڈ ری ہیبلی ٹیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر معذور افراد کی بحالی کیلئے بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے۔

 ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ لیبارڈ ری ہیبلی ٹیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر میں کمپیوٹر سوفٹ ویئر، ڈومیسٹک سٹچنگ، آٹو کیڈ اینڈ گرافک ڈیزائننگ، پریکٹیکل اکاؤنٹنگ، پروفیشنل کوکنگ، موبائل فون ری پیئرنگ، بیوٹیشن، ہیئر کٹنگ اور فوٹو کاپی اینڈ بک بائنڈنگ کے جدید کورسز کروائے جاتے ہیں۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ معذور افراد کی بحالی کیلئے حکومت لیبارڈ ری ہیبلی ٹیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا میں خدمت انسانیت سے بڑا کوئی جذبہ نہیں ہے۔ ۔لیبارڈ کو ایس ای سی پی کے زیر تحت رجسٹرڈ ہونا چاہئے۔ ۔خدمت انسانیت کیلئے مخیر حضرات کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

۔رکن قومی اسمبلی اور صدر لاہور بزنس مین ایسوسی ایشن فار ری ہیبلی ٹیشن آف دی ڈس ایبلڈ شائستہ پرویز ملک  نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔  شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ لیبارڈ ری ہیبلی ٹیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کو جلد سولر انرجی پر منتقل کریں گے۔ لیبارڈ کے ذریعے خدمت انسانیت کا سفر جاری رہے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین