Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

کیری آن جٹا تھری، عید قربان پر سینما کی زینت بنے گی، فواد خان کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی، سونم باجوہ

Published

on

فلم کیری آن جٹا تھری،عیدالضحیٰ پرپاکستانی سینما گھروں پرنمائش کے لیے پیش کی جائیگی،گپی گریوال اورسونم باجوہ کے علاوہ فلم میں پاکستان کے معروف کامیڈین ناصرچینوٹی بھی کردارنگاری کررہے ہیں جبکہ پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کا گانا بھی فلم کیری آن جٹا تھری میں شامل ہے۔

بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اداکاروں گپی گریوال،سونم باجوہ،بنوں ڈھلوں، جسویندربھلا، کویتا کوشک اورمنیش ساہی سمیت دیگرستاروں سے سجی فلم کیری آن جٹا عید قرباں پردنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے سینما گھروں پرنمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

فلم کیری آن جٹا تھری میں پاکستانی اسٹیج و ڈرامہ کے معروف اداکارناصر چینوٹی بھی نمایاں کردارمیں پرفارم کررہے ہیں جبکہ فلم میں گلوکار عاطف اسلم کا گانا براحال بھی شامل کیا گیا ہے۔

فلم کے حوالےسے کراچی،لاہوراوربیرون ملک سے پریس ویڈیو کانفرنس ہوئی،جس میں فلم کی نمایاں کاسٹ شریک ہوئی،اورسوالات کے جوابات دئیے۔

اس موقع گپی گریوال نے کہا کہ یہ ماضی کی فلم کی تیسری کڑی ہے،جو بیک وقت 30ممالک میں ریلیز ہورہی ہے،ویسے توفلم پنجابی زبان میں ہے،مگردیگرممالک میں اسے سب ٹائیٹلنگ کے ساتھ ریلیز کیا جائےگا۔

گپی گریوال نے کہا کہ فلم کا مین ٹارگٹ آرڈینس کو ہنسانا ہے،فلم کا ٹریلراب تک 24ملین لوگ دیکھ چکے ہیں،اسی بنا پراس فلم سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں۔

اداکارہ سونم باجوہ کا اس موقع پرکہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ فواد خان کے ساتھ کسی فلم میں کام کریں،پاکستانی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی سمیت بیشترپاکستانی ٹی وی ڈرامے دیکھ چکی ہوں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین