Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سیلولر کمپنیاں شہریوں کو قسطوں پر سمارٹ فونز فراہم کریں گی، نادہندگان کے فون بلاک کئے جائیں گے

Published

on

شہریوں کو موبائل فونز قسطوں پر دینے کے حوالے سے وزارت آئی ٹی نے پالیسی تیار کرلی۔

ذرائع  کا کہنا  ہے کہ پالیسی پر تمام موبائل کمپیوں کے درمیان اتفاق ہوگیا، قسط ادا نہ کرنیوالے نادہندگان کے موبائل فون بلاک ہونگے۔

ذرائع کے مطاق موبائل کمپنیوں کے بجائے پی ٹی اے موبائل فون بلاک کرے گا،نادہنگان کی سمز، شناختی کارڈز بلاک کرنے کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے ڈی آئی آر بی ایس نظام کے تحت فونز بلاک کرے گا،ڈی آئی آر بی ایس نظام کے تحت پہلے ہی موبائل فونز بلاک کیے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت آئی ٹی پالیسی کو مزید بہتر بنانے کے لیے وزارت قانون کو بھجوائے گی،وزارت قانون سے تجاویز کے بعد پالیسی وفاقی کابینہ کو بھجوائی جائیگی۔

وفاقی کابینہ سے منظوری ہونے کے بعد پی ٹی اے پالیسی پر عملدرآمد کرے گا،پی ٹی اے نے نادہندگان کے موبائل فونز بلاک کرنے کیلئے پالیسی مانگی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین