Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5معزز ججزکی ملاقات، جسٹس عامرفاروق شامل نہیں تھے

Published

on

ملک میں پارلیمان اورعدلیہ کے درمیان کشمکش جاری ہے، جس کا تاثر پارلیمان میں حکومتی حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں کے خطابات سے مضبوط ہوا۔

اسی کشمکش کے دوران معزز جج صاحبان کی باہمی ملاقاتیں بھی میڈیا کے راڈار پر ہیں۔ جمعہ کو چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز سے ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کی اہم بات یہ ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق موجود نہیں تھے۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی عمارت میں منتقلی سمیت دیگر عدالتی امور زیربحث آئے، تاہم چیف جسٹس اسلام آبااد ہائیکورٹ کا ملاقات میں نہ ہونا اہم اور معنی خیز قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ جسٹس عامر فاروق کو عدلیہ کی اندرونی تقسیم میں دوسرے دھڑے کا حصہ تصور کیا جاتا ہے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات کرنے والے معزز ججز میں جسٹس میاں گل حسن،جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس سردار اسحاق اور جسٹس ثمن رفعت بھی شامل تھے۔

عدالتی ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اس ملاقات کے دوران اٹارنی جنرل منصور اعوان کو بھی بلا لیا تھا۔ اٹارنی جنرل کو بلانے کا مقصد ذرائع نے واضح نہیں کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین